ہر سال محرم میں کروڑوں مسلمانوں میں بھی اور سنی بھی امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر اپنے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ان غمگساروں میں بہت کم لوگ اس مقصد کی طرف توجہ دیتے ہیں، جس کے لیے امام نے صرف اپنی جان کی قربانی نہیں دی بلکہ اپنے کنبے کے بچوں تک کو کٹوادی۔ کسی بھی شخص کی مظلومانہ شہادت پر اس کے اہل خانہ اور اس کے خاندان سے محبت و عقیدت اور ہمدردی رکھنے
والے کا اظہار غم کرنا تو ایک فطری بات ہے۔